وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے متلعق شیر افضل خان کا بیان ثابت کررہا ہے کہ یہ ایک مہم کے تحت کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احساس ہورہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں پہنچ چکی ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا، پی ٹی آئی رہنما ملک میں انارکی چاہتے ہیں، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔ یاد رہے کہ 16 اپریل کو شیر افضل مروت نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔
Discussion about this post