آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی نائب وزیردفاع میجر جنرل طلال بن کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فوجی تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سعودی بری فوج کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع نے پاک فوج کے علاقائی سلامتی کے لیے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا گیا۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔
Discussion about this post