اسلام آباد میں نیکٹا ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز، نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا، نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلی جنس اداروں کی ٹیم اور چیف کمشنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بارے میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، تمام آئی جیز نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی مہمان شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں۔ کچے کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے لیے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔
Discussion about this post