خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور بچلے درجے کے سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں خواتین سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اُدھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلع اپر دیر سے سوات آنے والے 10مسافر طوفانی بارش کے نرغے میں آگئے،دوسری جانب شدید سردی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید سردی سے خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش ہوئے۔ سوات ڈویژن کے تمام اضلاع میں تمام ادارے الرٹ ہے، جہاں خطرہ ہے وہاں سے عوام کو محفوظ مقامات منتقل کررہےہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہو چکے ہیں
Discussion about this post