ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ ایرانی صدر نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ایرانی صدر پہلے سربراہ ہیں جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
ان کے مطابق مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایرانی صدر نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرقہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اظہار خیال ہوا۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ یرانی صدر ابراہیم رئیسی منگل کی صبح لاہور پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہو گی، وہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔
ایرانی صدر منگل کو ہی کراچی جائیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہو گی، وہ مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گے۔ ایرانی مہمان کی آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران روانہ ہوں گے۔
Discussion about this post