غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہرون ہلیوا نے اسرائیل میں7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے کو روکنے کی ناکامی پر استعفیٰ دیا ہے۔ اس حملے میں اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 160 ہلاکتیں ہوئی تھیں، اس حملے کے دوران حماس نے درجنوں اسرائیلیوں کو قید بھی کرلیا تھا۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اہرون ہلیوا کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ اہرون ہلیوا تین دہائیوں سے زیادہ اسرائیلی فوج سے وابستہ تھے۔
Discussion about this post