وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ کابینہ کی صدارت بھی کی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ میں کراچی آنے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن کچھ مجبوریاں اور مصروفیات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا، سندھ میں پیپلز پارٹی کو موقع ملا، بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے، پنجاب میں نون لیگ کو مینڈیٹ ملا۔ جس کا احترام کرتے ہوئے صوبوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق میں گہرا تعاون اور گہرے تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مل کرملکی مسائل کو حل کرسکیں، ہر چیز سوچ کے مطابق پوری نہ ہوسکے لیکن معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔
Discussion about this post