وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن ملکوں بوجھ سمجھ کر اپنے کاندھے سے اتار دیا تھا، آج دیکھیں وہ بوجھ کہاں کہاں چلا گیا اور ہم ان کو دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی زیادہ وقت نہیں گزرا ۔ تاجر دنیا میں پاکستانی سفیر ہیں، حکومت کو تاجروں کی ضرورت ہے۔ چاہتے ہیں حقیقی صنعتی اور زرعی ترقی ہو، پاکستان کے اندر برآمدات دوگنی ہو جائے۔ تاجر برادری پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تاجروں سے بطور وزیراعظم نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو کے طور پر مخاطب ہیں۔ تاجروں کے مشوروں سے اچھی پالیسیز بنائیں گے۔ ملک کے لیے دن و رات محنت کرنی ہے۔
Discussion about this post