لاہور کی سیشن عدالت میں وقار علی نامی شہری نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کی فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور سماعت29 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو مریم نواز نے پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔
جس پر اپوزیشن جماعتوں نے کڑی تنقید کی تھی۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پرایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے اس سارے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ وہ خواتین کو محکمہ پولیس میں شمولیت کی ترغیب کی جانب وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سنگ میل کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس یونیفارم ریگولیشنز کے تحت پولیس یونیفارم پہنے کی مجاز ہیں۔
Discussion about this post