وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستانی معاشی ترقی کے حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی جس میں معاشی اعشاریے بہتر بتائے گئے، پاکستانی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوا، 2 مہینے میں مل کے جو اجتماعی کاوشیں کی ہیں تو اس سے صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں۔ ایف بی آر ایک ارب چھوڑ کر 10 ارب خرچ کرتا تاکہ ایک ہزار ارب خزانے میں آتے، 2019 میں ایسی حکومت تھی جس نے سب پر ایک لیبل لگادیا تھا اور خود دودھ کے دھلے تھے، ایسی حکومت جو نہ جانے کہاں سے صاف چلی تھی اور گزری تھی۔
Discussion about this post