کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری سلیم راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں بھی شائع کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائےگا۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اس اہم اجلاس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیو میٹرک کے تحت کرنے کی تجویز دی گئی۔
Discussion about this post