اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔ حیران ہوتا ہوں سوشل میڈیا پر میرے اور وزیراعظم سے متعلق عجیب باتیں کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم سے تعلق اہم ہے وزارت کی کوئی اہمیت نہیں۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد خدمت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔ جس کے بعد لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضروری کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو اسلام آباد میں بھی ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں تین چار منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
Discussion about this post