گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف آف پاکستان جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئیں، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور ملکی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، عوام کے تعاون اورحمایت سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ آرمی چف کے مطابق آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
Discussion about this post