اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو جکڑا جائے۔ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی فروخت قابل قبول نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی ٹھوس ایکشن لیا جائے۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Discussion about this post