انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس ایس پی رفعت بخاری کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے Excellence in Performance Award کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ہر سال کسی ایسی خاتون پولیس افسر کو ملتا ہے جس نے معاشرے میں کوئی غیر معمولی کارکردگی اور خدمات سرانجام دی ہوں۔ خاتون پولیس افسر ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہیں ۔خواتین کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 61 ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر شکاگو میں رواں سال ستمبر میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
Discussion about this post