ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر امروت کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کے بعد بازیاب کراکے ان کے گھر بھی منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں جج شاکر مروت کا کہنا تھا کہ ’طالبان مجھے اپنے ساتھ ڈی آئی خان ٹانک روڈ سے یہاں لائے ہیں، جو کہ جنگل ہے، اغواکاروں کے کچھ مطالبات ہیں، میں فی الحال خیریت سے ہوں، لیکن جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے، میری رہائی ممکن نہیں۔ ہفتے کو جج شاکر مروت کو اغوا کیا گیا جس کے بعد ٹانک میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ کیس کی انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔
Discussion about this post