بانی پی ٹی آئی کو سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہفتوں میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں اپنے ارکان اسمبلی کو استعفیٰ ہونے کا کہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب تحریک انصاف کو انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر آنے ضرورت ہے۔ اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لیے نہیں بیٹھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے وہ پہلے شخص ہوں گے۔
Discussion about this post