کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( پاکستان) کے رہنماعلی رضاعابدی کے قتل میں ملوث 4 مجرموں کوجرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاسنادی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو دسمبر 2018 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 5 میں خیابان غازی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر زخمی کیا۔ دوران علاج قہ زخمی کی تاب نہ لا کر چل بسے تھے۔ تفتیش کے دوران پولیس کا دعویٰ تھا کہ یہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی قتل ہے۔ گرفتار 2 ملزمان نیوکراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یونین کونسل آفس اور پاک سرزمین پارٹی پی ایس پی کے دفتر پر قاتلانہ حملے میں بھی ملوث رہے تھے۔
Discussion about this post