کارساز کمپنی کیا نے حیران کن طور پر اپنی ” اسٹونک کار کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے۔ اب اس کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ قیمتوں میں یہ حیران کن کمی کس بنا پر کی گئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ” اسٹونک کار ” کی خریداری میں صارفین کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو ” اسٹونک کار ” بک کرانے میں پھرتی دکھا رہے ہیں۔
کیا کے سبھی شوروم پر صارفین کا ہجوم ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں استحکام اور ملک کے معاشی ترقی کی جانب سفر نے ہی کار ساز کمپنی کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنی کار کی قیمت میں کمی کرے۔
Discussion about this post