ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، دفعہ ایک کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔ کمشنر حیدرآباد نے عوام سے درخواست کی ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں۔ یاد رہے کہ حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
Discussion about this post