میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر سے مدینہ مورہ میں طوفانی برسات کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مدینہ منورہ میں طوفانی بارش گرج چمک کےساتھ بادل برس پڑے۔ مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئی، احد کے پہاڑ سے آبشاریں بہہ نکلیں۔ دوسری جانب ریاض اورملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سعودی محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اُدھر سعودی حکومت نےفلڈ الرٹ جاری کرتےہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک طوفانی بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات 2 ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔
Discussion about this post