ایٹنی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی ملک کی سب سے بڑی کھیپ بلجیم اسمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔ معلوم ہوا ہے کہ منشیات افغانستان سوپ اسٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھی جو 5 مختلف کنٹینرز کی چھتوں اور دیواروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔224 کلو گرام آئس کو طورخم کے راستے افغانستان سے بلجیم اسمگل کرنے کے لیے پہلے کراچی اسمگل کیاگیا۔ اے این ایف نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کرکے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا۔ حکام کے مطابق کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہےکو طور خم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کہ کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 2 افغان باشندوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Discussion about this post