دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا موجودہ حکومت نے 2 فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
Discussion about this post