وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے لیے پشاور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ انہیں گرفتار نہ کریں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ جس میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، وزیر اعلی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں 30دن کے اندر درخواست دائر کریں۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب میں ایک انکوائری ہے ۔ جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی گرفتاری سے کیا پیغام جائے گا۔
Discussion about this post