وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو4 روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔
Discussion about this post