آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور تباہ کاریوں کی ہر لمحہ رپورٹنگ کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو ’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کلچرل ایجنسی کے مطابق غزہ کے صحافیوں کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کی کوریج کرنے پر یونیسکو/گیلرمو کینو ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 1997 سے ان شخصیات کو ملتا ہے جنہوں نے اقوام عالم میں خاص طور پر چیلنجنگ اور خطرناک حالات میں، آزادی صحافت کے دفاع یا فروغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر حملے شروع ہونے کے بعد سے 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زندگیوں سے محروم کردیا گیا ہے جن میں کم از کم 100 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن بھی تھے۔
Discussion about this post