چین کے راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے پاکستان کا آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی کیوب کیو چانگ ای 6 کے ذریعے چاند کے مدار میں داخل ہوا ہے۔ آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آئی کیوب کیو 15 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیجے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ کو 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔ سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جو چین کے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ہی حاصل کی جائیں گی۔
Discussion about this post