معلوم ہوا ہے کہ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر کی گئی ہے جبھی ان کی آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ پاکستانی ٹیم تو آئرلینڈ پہنچ گئی ہے لیکن ویزا نہ ملنے کی بنا پر محمد عامر ابھی تک پاکستان میں ہیں۔ اگر محمد عامر کو جمعرات کو ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کو لیڈز میں جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ، کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر سے متعلق رابطے ہیں ہے، بورڈ حکام نے کاکول کیمپ کے فوری اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی ویزہ درخواستوں پر عمل درآمد کیا تھا تاہم فاسٹ بولر تاحال ویزے سے محروم ہیں۔
Discussion about this post