وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی سوچوں کو الگ الگ کرنے والا دن ہے، ایک طرف قوم کے عظیم بیٹے، ان کے اہلخانہ ، محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف وہ کردارہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے، ترقی کی منازل طےکرنی ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد منظور کی جائے گی، وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا۔
Discussion about this post