پشاور میں ” ارتھ ڈے ” کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور نے تقریب کا انعقاد کیا جس کا موضوع "پلاسٹک بمقابلہ پلانٹ” تھا۔ ڈاکٹرز کی تنظیموں نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بائیو کیمسٹری سدرہ پرویز، اور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بائیو انفارمیٹکس ڈاکٹر نوشین بی بی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور طلبا اور اساتذہ میں موثر طریقوں کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کی خاص بات آگاہی واک رہی جس میں طالب علم اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کیمپس میں واک کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زور دیا گیا کہ وہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو انکار کرنے میں پہل کریں ۔ اس تقریب میں کیمپس کی صفائی مہم بھی شامل تھی، شرکا نے کیمپس کے مخصوص علاقوں سے کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کا فضلہ اکٹھا کرنےمیں اپنی خدمات انجام دی۔
Discussion about this post