وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ یہ رپورٹ نگراں دورِ حکومت میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی تھی۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، جس میں تحریکِ انصاف کے 9 مئی میں براہِ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا میں کیپیٹل ہل کے واقعے میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی؟
Discussion about this post