پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’اسپارکو‘ کو چاند پر بھیجے جانے والے پہلے پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر مل گئی۔ چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں2روز پہلے داخل ہوا تھا۔ اسپارکو کے مطابق آئی کیوب مر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، ’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’اسپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔
Discussion about this post