فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ سخت کوششوں کے بعد ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کی سمز کو بیچز میں بلاک کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور جمعہ کو بلاک ہونے والی 5ہزارسمزکی پہلی کھیپ شیئر کردی۔ دیگر بیچز روزانہ کی بنیاد پر بھیجے جائیں گے‘ اسی طرح نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔
ایف بی آر نے 5 لاکھ سمز کی نشاندہی کی اور ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ 15 مئی 2024 تک ایک ہی مرتبہ ان تمام سمز کو بلاک کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق غور و فکر کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے دستی بلاکنگ کے عمل کو چھوٹے بیچوں میں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جب تک کہ ان کے سسٹم اسے خودکار کرنے کے لیے مکمل طور پر لیس نہ ہوجائیں۔
Discussion about this post