وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ان کے مطابق خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔
Discussion about this post