رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 547 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے پہلی بار انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 75079 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے فارن انفلوز، آٹو موبائل سیکٹر کے سیلز بڑھنے اور آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام میں شمولیت کے لیے تگ ودو سے غیرملکیوں کے اعتماد کے نتیجے میں قلیل مدتی سرمایہ کاری 84فیصد کے اضافے سے ڈھائی سال کی بلند سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے میں بدھ کے روز 547 پوائنٹس کی تیزی ہوئی ریکارڈ ہوئی۔
Discussion about this post