آج بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔ سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام نے ویڈیو لنک کنکیشن پر رابطہ بھی کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے پہلے ویڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔ اور یہ حاضری نیب ترامیم کیس میں ہورہی ہے۔
Discussion about this post