یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 کے عالمی دنگل کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم تیار ہے جہاں پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ ہوگا جبکہ یہ میدان 8 میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔ اسٹیڈیم دیکھنے کے لیے پاکستان کے شعیب ملک ، جمیکا کے یوسین بولٹ اور شہرت یافتہ کرکٹرز بھی آئے۔ ان میں انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، امریکی کرکٹ ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایمسبڈر یوسین بولٹ اور دیگر کرکٹرز نے ایک بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط بھی کیے، یہ دستخط شدہ بیٹ ٹورنامٹ کے دوران گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
Discussion about this post