بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سماعت کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں ویڈیو لنک انتظامات مکمل کرکے کمرے میں اسکرین نصب ہے۔ آج لگ بھگ پونے 12 بجے اس مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی نے دریافت کیا کہ اسکرین پر کچھ نظر نہیں آ رہا جس کے بعد کیمرہ لنک آن کر دیا گیا۔ ویڈیو لنک پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے کرسی پربیٹھے تھے۔
Discussion about this post