آزاد کشمیر کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بہت تشویش ناک دن رہے جب ایک تحریک چل رہی تھی۔ یقینی طور پر اس میں ایسے افراد تھے جو جائز مطالبات کے لیے جمہوری انداز میں فریضہ ادا کررہے تھے لیکن بعض شرپسند عناصر ایسے تھے جن کا مقصد تھا کہ ہم کسی طریقے سے آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاع اور جلاؤ گھیراؤ کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آج یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں، ان کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم آزاد کشمیر، پوری کابینہ، آئی پولیس، صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس نازک مرحلے پر بہترین مشاورت کی اور ہم نے بروقت اس معاملے کو ختم کیا جائے اور ان کے مطالبات کی بلاتاخیر منظوری دی گئی۔
Discussion about this post