قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے ملک میں غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں پر تحریری جواب پیش کردیا۔ یہ رپورٹ 2020 سے 2024 تک چینی، جاپانی اور غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی ہے۔ جس کے مطابق چینی، غیر ملکی اور جاپانی شہریوں پر 8 دہشتگرد حملے ہوئے، دہشتگرد حملے 7 چینی اور ایک جاپانی باشندے پر ہوا، حملوں میں 24 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ حملوں کے 38 زخمیوں میں 6 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں چینی باشندوں پر 3 اور جاپانی باشندے پر ایک حملہ ہوا، سندھ میں حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ اسی طرح بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں چینی شہریوں پر 2 حملے ہوئے، خیبر پختونخوا میں حملوں میں 19 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
Discussion about this post