ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے نام سے معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ اب مکمل طور پر ایکس ڈاٹ کام میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ایلون مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ گزشتہ جولائی میں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ویب سائٹ کا لوگو اور نام تبدیل کرکے ایکس کردیا تھا لیکن آج تک اس کا ڈومین نام ٹوئٹر ڈاٹ کام ہی تھا۔ اب ایلون مسک نے نیلے رنگ کے دائرے میں سفید رنگ والے ایکس کے لوگو کی تصویر کے ساتھ جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’تمام اہم سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر ہیں۔”
Discussion about this post