ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ۔ ایرانی حکام نے نے صدر رئیسی سمیت تمام مسافروں کی موت کے خدشات کا پہلے ہی اظہار کردیا تھا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل چکا تھا ۔
۔ اتوار کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سوار تھے۔ ایرانی صدر آذر بائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد صدارت کا اہم عہدہ خالی ہوگیا۔ایرانی آئین کے مطابق اب نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Discussion about this post