سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو مبینہ طور پر خاندانی جائیداد کے تنازع اور فائرنگ کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم مئی کو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی تھی، جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح افراد کے ساتھ سینٹورس مال کے دفتر 1708 میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنا دیا، سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس خان اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
Discussion about this post