کرغزستان حکام نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ بشکیک میں پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طالب علموں کی حفاظت کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ ساتھ ہی دنگا فساد میں ملوث مجرموں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔ یہ وعدہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کو 2 مختلف مقامات پر الگ الگ ملاقاتوں میں کروائی گئیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آستانہ میں کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف سے ملاقات کی،کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف نے پاکستانی شہریوں کے تحفظ اور پاکستان واپس آنے کے خواہش مند طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی طالب علموں میں عدم تحفظ اور خوف کے جذبات کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ کولوبائیف سے درخواست کی کہ وہ ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔ اُدھر وزیر تعلیم ڈوگدرکل کیندربائیوا نے لندن میں کوئین الزبتھ دوم سینٹر میں اکستانی ہم منصب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور بشکییک میں ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ان واقعات پر معافی مانگی ۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met Kyrgyz Foreign Minister Jeenbek Kulubaev, in Astana today.
The meeting focused on the recent developments in Bishkek, Kyrgyzstan and the welfare of Pakistani nationals there. Deputy Prime Minister… pic.twitter.com/DPNYMbXgs0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 20, 2024
Discussion about this post