اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ منگل کو انہوں نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کو پیغام بھجوایا کو وہ اجلاس کے بعد کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 3 پاکستانی طلبہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اوردیگر کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا ، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3 زخمیوں میں سے مزید 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہاں موجود شاہ زیب کا جبڑا ٹوٹا ہوا تھا جو وہاں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کرغز ڈپٹی وزیراعظم سے پوچھا کہ میڈیکل عملے سے بات کرکے بتائیں کہ یہ بچہ اس حالت میں سفر کرسکتا ہے، اس کا باقی علاج پاکستان میں کیا جائے گا، جس پر شاہ زیب کو اجازت مل گئی اور پاکستانی سفیر کو ہدایت دی کہ انہیں فوراً لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جو کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا۔
Discussion about this post