اسلام آباد میں فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے انتظامات کو چند دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی، وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ گفت وشنید کررہا تھا ۔ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Discussion about this post