پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں اسٹاف سطح کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے البتہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 10 روزہ مذاکرات میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیشرفت ہوئی ہے۔ پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی اور ورچوئل بات چیت میں پاکستان کے لیے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہوگی۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مناسب پیشرفت ہوئی ہے جس میں جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پر بات چیت ہوئی ہے۔
Discussion about this post