سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔2 ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے۔ فریقین کو فوری مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے یورپی ملکوں آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔ اُدھر اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کے اعلان پر ردعمل میں کہا تھا کہ اس اقدام پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
Discussion about this post