محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیرمعمولی لہر بدھ سے یکم جون تک رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ 42 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔جمعرات کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ منگل کوکراچی میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہوا تاہم دن بھر معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 41.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (23 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہوئی۔دیہی سندھ کےاضلاع ٹھٹھہ، بدین اورسجاول بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، مذکورہ مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی ہیٹ ویو یکم جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے
Discussion about this post