اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تھانہ رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کردی جس کے متعلق احمد فرہاد گرفتار اور دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس مقع پر عدالت عالیہ نے تھانہ دیھر کوٹ آزاد کشمیر سے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر لاپتا تھے جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔ شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Discussion about this post